Social

بلو چستان کے ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 25افراد جاں بحق ، 25سے زائد افراد زخمی

کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلو چستان کے ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 25افراد جاں بحق جبکہ 25سے زائد افراد زخمی ہو گئے، ڈی ایچ او مستونگ عبدالرشید نے بتایا کہ جمعہ کو مستونگ کے علاقے الفلاح روڈ پر ایک مسجد کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت25افرادجاں بحق جبکہ 25سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکہ اس وقت ہوا جب 12ربیع الاول کے جلوس کیلئے لوگ مسجد کے باہر جمع ہورہے تھے۔

انہوں نے بتایاکہ نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں ابتک 25نعشیں اور25زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ دھماکے سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعدادمیں اضافے کا خدشہ ہے ۔دھماکے کے بعد پولیس اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں اور رضاکاروں کی بڑی تعدادموقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ نعشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے ۔دریں اثنا دھماکے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل ہسپتال کوئٹہ میں بھی فوری طور پرایمرجنسی نافذکرتے ہوئے ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل عملے کو ڈیوٹیوں پر طلب کرلیا گیاہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv