Social

وفاقی حکومت کا نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ،درخواست تیار کرلی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھر میں کھلنے والے نیب مقدمات میں بڑی رکاوٹ سامنے آ گئی۔ وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت قانون نے نیب ترامیم پرجاری سپریم کورٹ کا فیصلہ نظرثانی کےلیے فٹ قرار دے دیا ۔ وزارت قانون نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف درخواست تیار کرلی۔ نگران حکومت کی حتمی منظوری کے بعد نیب ترامیم فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی جائے گی۔
نیب ترامیم کیس پر نظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس سے مشروط کر دیا گیا۔ ذرائع وزارت قانون کا کہنا ہے کہ اگر پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون بحال ہوجاتا ہے تو اپیل دائر کی جائے گی، اگر پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون ختم ہوجائے تو نظرثانی درخواست دائر ہوگی ۔

نیب قانون میں ترامیم پارلیمنٹ نے منظور کیں،براہ راست سپریم کورٹ کالعدم قرارنہیں دے سکتی۔

نیب ترامیم کیس کا فیصلہ متفقہ نہیں، بنچ میں شامل جج کا اعتراض بھی ہے۔یاد رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیا۔ سپریم کورٹ نے اکثریتی بنیاد پر فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لیڈیز اینڈ جینٹلمین دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنا رہے ہیں۔
سپریم کورٹ نے اکثریتی بنیاد پر فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی متعدد شقوں کو آئین کے برعکس قرار دے دیا۔ مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ کالعدم قرار دی شقوں کے تحت نیب قانون کے تحت کاروائی کرے۔عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے مقدمات بحال ہو گئے۔
آمدن سے زیادہ اثاثہ جات والی ترامیم سرکاری افسران کی حد تک برقرار رہیں گی۔سپریم کورٹ نے پلی بارگین کے حوالے سے کی گئی نیب ترمیم کالعدم قرار دے دیں۔احتساب عدالتوں کے نیب ترامیم کی روشنی میں دیے گئے احکامات کالعدم قرار دے دئیے۔ نیب کو سات دن میں تمام ریکارڈ متعلقہ عدالتوں بھیجنے کا حکم دے دیا۔تمام تحقیقات اور انکوائریز بحال کرنے کا حکم دے دیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv