Social

توہین الیکشن کمیشن کارروائی،عمران خان کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے ریکارڈ طلب

لاہور (نیوزڈیسک) توہین الیکشن کمشین کارروائی کیخلاف درخواست،الیکشن کمیشن سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کارروائی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے،جبکہ فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی۔
ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سے ریکارڈ طلب کر لیا،عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان،سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 11 اکتوبر کیلئے مقرر کی گئی۔

عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور دونوں سابق وزراء کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ جبکہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن میں جاری توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی،جسٹس وحید خان نے درخواست پر سماعت کی۔
ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن اپنی کارروائی جاری رکھے مگر حتمی فیصلہ نہ کرے۔ ہائیکورٹ نے درخواست فل بینچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی طرح توہین عدالت کے اختیارات استعمال کر رہا ہے،الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv