
لاہور (نیوزڈیسک) لاہور میں پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ایس پی سٹی سلیمان ظفر کی قیادت میں مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر میں اسلحہ کی سپلائی ناکام بنائی ۔ملزم نور عالم شہر میں پک اپ گاڑی سے اسلحہ کی ترسیل کر رہا تھا ۔
ملزم کے قبضہ سے 2عدد رائفل، 13500گولیاں ، 9ایم ایم پسٹل ،1550گولیاں ،223بور اور 22000کارتوس برآمد کر لیے گئے ۔
ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو بھی پولیس تحویل میں لیا گیا۔ ایس پی سٹی سلیمان ظفر نے کہا کہ ملزم نور عالم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑنے پر ایس ایچ او مستی گیٹ محمد اسلم اور ٹیم کو شاباش دی ۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ کا کاروبار کرنے والوں کے گرد مزید گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں
Comments