Social

بشریٰ بی بی شوہر کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کے لیے دائر درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی اپنے شوہر کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کے لیے دائر درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل لطیف نے موقف اختیار کیاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو جس سیل میں رکھا گیا ہے وہاں نماز بھی بمشکل ادا کی جاسکتی ہے،ہماری تاریخ رہی ہے کہ جو بھی صدر یا وزیراعظم بنے بعد میں اڈیالہ اور اٹک جیل کا مہمان بنتا ہے،عدالت نے فریقین کوجواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے جو گنجائش ہے اور جوکچھ عدالت کرسکتی ہے تو اس پر میں آرڈر کردوں گا۔




اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv