Social

سابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد

لاہور (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔

ہفتہ کے روز اپنے مبارکباد کے پیغام میں شہباز شریف نے ایڈمرل نوید اشرف کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا کہ بحریہ پاکستان کی مسلح افواج کا ایک طاقتور اور اہم حصہ ہے جس کا ماضی شاندار اور مستقبل تابناک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاک بحریہ مزید مضبوط ہو جبکہ ان کی زیر نگرانی پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ قابلیت میں مزید اضافہ ہو گا۔ سابق وزیراعظم نے پاک بحریہ اور ملک کے لئے خدمات پر سبکدوش ہونے والے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv