Social

ہمیشہ عوام سے ہر وعدہ پورا کر کے دکھایا، آئندہ بھی اعتماد پر پورا اتریں گے‘نوازشریف

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 8اکتوبر کو ٹھوکر نیاز بیگ پر کامیاب جلسے کے انعقاد پر لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر کو ٹیلیفون کر کے مبارکباد دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کہا کہ کھوکھر برادران نے ہمیشہ پارٹی کی مضبوطی کے لئے بہترین اندازمیں کام کیا، کامیاب سیاسی پاور شو نے ثابت کیا کہ عوام آج بھی اپنے تمام تر مسائل کے حل کے لئے مسلم لیگ (ن) کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ہم نے ہمیشہ عوام سے کیا اپنا ہر وعدہ پورا کر کے دکھایا، آئندہ بھی عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ سیف الملوک کھوکھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ پر عوام کے سمندر نے جلسے میں ثابت کیا کہ انہیں نواز شریف پر مکمل اعتماد ہے، پارٹی کی بہتری اور مضبوطی کے لئے آئندہ بھی اسی جذبے سے کام کرتے رہیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ سیف الملوک کھوکھر نے مسلم لیگ (ن ) کے شہباز شریف سے بھی ملاقات کی ۔شہباز شریف نے بھی ملک سیف الملوک کھوکھر کو ٹھوکر نیاز نیاز بیگ کے کامیاب جلسہ کے انعقاد پرشاباش دی،


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv