
اسلام آباد (نیوزڈیسک) حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی کی وجہ سے مشرقی وسطیٰ میں پیدا ہونے والی نئی صورت حال پر سعودی عرب کے عملاً حکمراں ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے بات چیت کی ہے۔ تینوں رہنماؤں نے عام شہریوں پر حملوں کو ناقابل قبول بتایا ہے۔
اسرائیل اور حماس میں لڑائی جاری، تقریباً ڈھائی ہزار افراد ہلاک
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق فلسطین کی تازہ صورتحال پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی بات چیت ہوئی، جس میں 'فلسطین کے خلاف جنگی جرائم کے خاتمے کی ضرورت' پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں ہلاکتیں اب دو ہزار سے زائد
چین کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے اور تہران و ریاض کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر یہ پہلی بات چیت تھی۔
حزب اللہ کا راکٹ حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر گولہ باری
دونوں رہنماؤں کے درمیان فون پر ایسے وقت رابطہ ہوا ہے، جب حماس کے عسکریت پسندوں کے اسرائیل پر ہونے والے حملوں کے جواب میں غزہ پٹی کے علاقے میں اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں۔
Comments