
اسلام آباد (نیوزڈیسک) اقوام متحدہ نے شمالی غزہ کی تمام آبادی کے انخلاء سے متعلق اسرائیل کے حکم پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک المناک صورت حال پیدا ہو سکتی ہے اور اسرائیلی حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے اس حکم کو منسوخ کر دے۔
جرمنی کے لیے واحد جگہ اب اسرائیل کے ساتھ ہے، چانسلر شولس
اقوام متحدہ نے اپنے بیان میں کہا، 'اگر اس طرح کے حکم کی تصدیق ہو جاتی ہے تو پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ اس کو منسوخ کر دیا جائے اور اس کے نفاز سے گریز کیا جائےکیونکہ وہاں پہلے سے ہی ایک المناک صورت حال ہے، جو ایک تباہ کن آفت میں تبدیل ہو سکتی ہے۔
‘‘
اسرائیل حماس لڑائی: محمد بن سلمان کی ترک اور ایرانی صدور سے بات چیت
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے رابطہ کار افسران نے غزہ میں اقوام متحدہ کی ٹیم کے اراکین کو انخلاء کے حکم کے بارے میں بتایا تھا۔
اسرائیل کے اس حکم میں اقوام متحدہ کا تمام عملہ اور اقوام متحدہ کی سہولیات بشمول اسکول، صحت کے مراکز اور کلینک میں پناہ لینے والے افراد بھی شامل ہیں۔
حزب اللہ کا راکٹ حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر گولہ باری
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جمعہ کی سہ پہر کو بند کمرے میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرنے والی ہے۔ اس اجلاس مٰں کونسل کے مستقل ارکارن امریکہ، برطانیہ، چین، روس اور فرانس شامل ہوں گے۔
حماس نے حملہ کر کے عرب اسرائیلی ایجنڈا ہی بدل دیا؟
اسرائیل نے غزہ کے رہائشیوں کے انخلاء کے بارے میں کیا کہا؟
اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے کہا کہ غزہ سٹی کے رہائشیوں کو ایک پیغام بھیجا گیا تھا، جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ 'اپنی حفاظت اور سلامتی کے پیش نظر اپنے گھروں سے نکل کر جنوب کی طرف چلے جائیں۔
Comments