Social

سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کا اہم سرغنہ ساتھی سمیت مارا گیا

راولپنڈی (نیوزڈیسک) سکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کیے جانے والے کامیاب آپریشن میں کالعدم تنظیم کا اہم سرغنہ کو ساتھی سمیت ہلاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلجنس بنیاد پر کامیاب آپریشن کے دوران بی ایل اے کا اہم سرغنہ ساتھی سمیت مارا گیا، ہلاک دہشت گرد کی شناخت صدام حسین مسلم کے نام سے ہوئی، جو گرو اور جبار جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا، آپریشن کے دوران اس کے مارے جانے والے ساتھی کی شناخت مقصود کے نام سے ہوئی، سکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ مختلف دہشتگرد گروپوں میں شامل دہشتگردوں کی بڑی تعداد کو ہلاک بھی کیا، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد بڑھنے پر ان دہشتگرد گروپوں کے درمیان اختلافات بڑھ چکے ہیں، خفیہ آپریشن میں مارا جانے والا کالعدم تنظیم کا سرغنہ صدام 2008ء میں تنظیم کا حصہ بنا جس نے ہتھیاروں کے استعمال اور بارودی سرنگیں نصب کرنے کی تربیت مشکے میں دہشت گرد ٹریننگ کیمپ میں لی تھی، صدام کو 2017ء میں کیچ میں خفیہ تربیتی کیمپ کا کمانڈر اور 2021ء میں مقامی کمانڈر بنایا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ صدام 2016ء سے جنوبی بلوچستان میں 93 دہشتگرد وارداتوں میں ملوث رہا، ان حملوں میں 131 معصوم لوگوں کی جانیں گئیں اور 177 لوگ زخمی بھی ہوئے، وہ چند روز قبل ہیڈ کوارٹر ایف سی بلوچستان پر بھی حملے میں ملوث رہا، ہلاک دہشتگرد کیچ میں دہشت گرد کارروائیوں اور نوجوانوں کودہشت گرد گروپوں میں شامل کرنے میں اہم کردار تھا جس کے خلاف گوادر اور تربت میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں جب کہ وہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں متعدد دہشتگرد سیل بھی چلا رہا تھا جہاں وہ نوجوان کو نام نہاد ایجنڈے کے تحت ورغلا کر دہشتگرد کارروائیوں کا حصہ بناتا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv