Social

سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی بنیاد پر لکی مروت کے علاقے سمیوواڈا میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک اور ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے ۔

ہلاک دہشتگرد شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اور آلات برآمد ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے آپریشن کی حمایت کی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون کا عزم کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv