
اسلام آباد (نیوزڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج کرنے پر تھانہ کھنہ میں درج دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
جمعہ کے روز شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری عدالت پیش ہوئے،فاضل عدالت کے جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی 24 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ عدالت نے دونوں مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب کررکھے تھے۔
Comments