Social

چاول، آٹا، دالیں 10 سے 70 روپے فی کلو تک سستی ہو گئیں

کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں چاول، آٹا، دالوں اور چینی کی ہول سیل سطح پرقیمتیں کم ہوگئیں۔ہول سیلرز کے مطابق کراچی میں چاول، آٹا،دالیں 10سے70روپے کلوتک سستی ہو گئی ہیں، ہول سیلرز نے کہا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت میں 17روپے کم ہو کر 133روپے ہو گئی۔آٹا 3 روپے فی کلوسستا ہو کر 136روپے کلو سے کم ہو کر 133روپے کلو ہو گیا، چاول کرنل باسمتی اورسیلا کی قیمت میں 70روپے فی کلو کمی ہو گئی، ہول سیل قیمت 250روپے کلو ہو گئی۔

سفید چنے کی قیمت میں 50روپے کلوتک کمی ہوئی جس کے بعد فی کلو قیمت 325 روپے ہو گئی، ثابت مسور چالیس روپے سستی ہونے کے بعد 250روپے کلو ہو گئی۔دال مسور30روپے سستی ہو کر 270روپے فی کلو فروخت ہونے لگی، دال چنا کی قیمت میں 15روپے کمی ہوئی جس کے بعد ہول سیل قیمت 200روپے فی کلو ہو گئی۔کالے چنے کی قیمت میں 20روپے کمی کے ساتھ فی کلو قیمت 185روپے ہو گئی، دال ماش کی قیمت میں 20روپے فی کلو کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 470 روپے ہو گئی۔ہول سیل مارکیٹ میں دال مونگ 10روپے تک سستی ہو گئی جس کے بعد فی کلو قیمت 240روپے ہو گئی۔
اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv