
اسلام آباد (نیوزڈیسک) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہاہے کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے ساتھ ساتھ میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پچیسویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ،شرکاء میں پارلیمنٹرینز، بیوروکریٹس،سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں کے نمائندوں اورمسلح افواج کے افسران شامل تھے۔
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود میں قدرتی وسائل کے بڑے ذخائر موجود ہیں جو پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق انہوںنے کہاکہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے ساتھ ساتھ میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
سربراہ پاک بحریہ نے کہاکہ نیول چیف نے ساحلی کمیونٹی کیلئے سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک بحریہ کی کاوشوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو بدلتی ہوئی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال اور بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ورکشاپ کے شرکاء نے بحری امن و استحکام اور ساحلی علاقوں کی ترقی کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
Comments