
اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کا طیارہ اس وقت اسلام آباد ائیرپورٹ پر موجود ہے۔ نواز شریف کے خصوصی طیارے میں بدنظمی کی صورتحال پیدا ہو گئی،اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کے طیارے میں سوار ہوتے وقت دھکم پیل ہوئی۔مسافر آپس میں گتھم گتھا ہو گئے جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔ مسافروں کے ایک دوسرے کو دھکے لگنے سے دھکم پیل کی صورتحال پیدا ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز میں میڈیا کوریج کے معاملے پر کارکنان اور میڈیا نمائندوں میں تلخ کلامی ہوئی۔طیارے میں کارکن آپس میں بھی الجھ پڑے۔میڈیا کو جہاز سے باہر کوریج کی اجازت نہ دینے پر تلخ کلامی ہوئی۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طیارے میں سوار لیگی رہنما نور اعوان کی طبعیت نازساز ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق ملک نور اعوان اور ناصر جنجوعہ کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا۔
سابق وزیراعظم کا طیارہ تاخیر کا شکار ہو گیا، لاہور روانگی کے لیے اڑان نہ بھر سکا۔ جب کہ نواز شریف کی آمد کیلئے شاہی قلعہ گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ تیار کرلیا گیا۔ ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور کے مینار پاکستان جلسے سے خطاب کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچیں گے اور ہیلی کاپٹر شاہی قلعہ دیوان عام کے سامنے گراؤنڈ میں لینڈ کرے گا جس کے لئے گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ تیار کر لیا گیا ہے، نواز شریف کے ہیلی کاپٹر کے لئے ہیلی پیڈ سول ڈیفنس نے تیار کیا ہے اور شاہی قلعہ میں روشنی کیلئے لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو شاہی قلعہ سے مینار پاکستان تک گاڑی میں بٹھا کر لے جایا جائے گا، سابق وزیراعظم شاہی قلعہ اور گردوارہ کے درمیان والی سڑک کے راستے جلسہ گاہ پہنچیں گے اور گریٹر اقبال پارک میں جلسے سے خطاب کریں گے
Comments