Social

والد کی 4 سال بعد پاکستان آمد، مریم نواز خوشی سے آبدیدہ ہو گئیں ، نوازشریف بھی جلسہ گاہ روانہ ہو گئے

لاہور(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کو لانے والا خصوصی طیارہ لاہور میں لینڈ کر گیا۔نواز شریف کی آمد سے پہلے لاہور ایئر پورٹ پر پولیس کا پروٹوکول پہنچ گیا۔نوازشریف کا ائیرپورٹ پر استقبال شہباز شریف اور ان کے صاحبزدے نے کیا۔شہباز شریف نوازشریف سے گلے مل کر رونے لگ گئے۔شہباز شریف نے ہار پہنا کر بھائی کا استقبال کیا۔
مریم نواز والد کے پاکستان پہنچے پر خوشی سے آبدیدہ ہو گئیں۔ مریم نواز اس وقت اسٹیج پر موجود ہیں جہاں وہ اپنے سامنے لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ کر بھی جذباتی ہو گئیں۔ نوازشریف اب جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

نواز شریف کی آمد کیلئے شاہی قلعہ گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ تیار کرلیا گیا۔

ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور کے مینار پاکستان جلسے سے خطاب کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچیں گے اور ہیلی کاپٹر شاہی قلعہ دیوان عام کے سامنے گراؤنڈ میں لینڈ کرے گا جس کے لئے گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ تیار کر لیا گیا ہے، نواز شریف کے ہیلی کاپٹر کے لئے ہیلی پیڈ سول ڈیفنس نے تیار کیا ہے اور شاہی قلعہ میں روشنی کیلئے لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔

ہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو شاہی قلعہ سے مینار پاکستان تک گاڑی میں بٹھا کر لے جایا جائے گا، سابق وزیراعظم شاہی قلعہ اور گردوارہ کے درمیان والی سڑک کے راستے جلسہ گاہ پہنچیں گے اور گریٹر اقبال پارک میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ بتاتے چلیں کہ سابق وزیراعظم نوازشریف 4 سال بعد پاکستان واپس آ گئے ہیں، اے ٹی سی کی جانب سے طیارے کو لینڈنگ کے لیے گرین سگنل دیا گیا، جس کے بعد نوازشریف کا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، اسلام آباد ایئر ٹریفک کنٹرول نے نواز شریف کے طیارے کو خوش آمدید کہا، سابق وزیراعظم نواز شریف کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا اور نواز شریف کے پاسپورٹ پر پاکستان داخلے کی مہر لگا دی گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv