Social

چوہدری شجاعت کا نوازشریف کی واپسی کا خیر مقدم، تلخیاں بھلا کر مفاہمت سے کام لینے کا مشورہ۔سربراہ ق لیگ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، چوہدری شجاعت نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے۔ نوازشریف کو معاشی بدحالی اورمہنگائی کے خاتمے کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی۔عوام کو نوازشریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔
تلخیوں کو بھلا کر مسائل کے حل کے لیے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے۔ملک کو انتقامی سیاست کی نہیں ، مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔ قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔خیال رہے کہ نوازشریف آج چار سال بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔نوازشریف کا طیارہ کچھ دیر میں لاہور لینڈ کرے گا۔ نواز شریف کی آمد کیلئے شاہی قلعہ گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ تیار کرلیا گیا۔

ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور کے مینار پاکستان جلسے سے خطاب کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچیں گے اور ہیلی کاپٹر شاہی قلعہ دیوان عام کے سامنے گراؤنڈ میں لینڈ کرے گا جس کے لئے گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ تیار کر لیا گیا ہے، نواز شریف کے ہیلی کاپٹر کے لئے ہیلی پیڈ سول ڈیفنس نے تیار کیا ہے اور شاہی قلعہ میں روشنی کیلئے لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو شاہی قلعہ سے مینار پاکستان تک گاڑی میں بٹھا کر لے جایا جائے گا، سابق وزیراعظم شاہی قلعہ اور گردوارہ کے درمیان والی سڑک کے راستے جلسہ گاہ پہنچیں گے اور گریٹر اقبال پارک میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ بتاتے چلیں کہ سابق وزیراعظم نوازشریف 4 سال بعد پاکستان واپس آ گئے ہیں، اے ٹی سی کی جانب سے طیارے کو لینڈنگ کے لیے گرین سگنل دیا گیا، جس کے بعد نوازشریف کا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، اسلام آباد ایئر ٹریفک کنٹرول نے نواز شریف کے طیارے کو خوش آمدید کہا، سابق وزیراعظم نواز شریف کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا اور نواز شریف کے پاسپورٹ پر پاکستان داخلے کی مہر لگا دی گئی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv