Social

متحدہ عرب امارات کی اہم شخصیات کے لیے 5 اضلاع میں رینجرز تعینات کرنے کی منظور

اسلام آباد (نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر اور دبئی کے ولی عہد کیلئے پنجاب میں شکار گاہوں کی سیکورٹی کی فراہمی کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔پبلک نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے پنجاب کے پانچ اضلاع میں پر رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

شیخ محمد بن زید النہیان اور شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم خصوصی وفد کے ساتھ شکار کھیلیں گے۔

شاہی مہمان راجن پور،ڈیرہ غازیخان،بہاولپور،بہاولنگراور رحیم یارخان میں شکار کھیلیں گے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر رینجرز کی تین کمپنیاں فوری طو رپر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کے پانچ اضلاع میں رینجرز کی تین کمپنیاں 31مارچ 2024 تک تعینات رہیں گی۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 4 کے تحت رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔
اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv