Social

سب سے پہلے میں نے ہی نوازشریف کو پاکستان واپس آنے کا کہا ،آصف زرداری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان آئے ہیں سیاست ان کا حق ہے، سب سے پہلے میں نے ہی نوازشریف کو پاکستان واپس آنے کا کہا۔آصف زرداری سے شعبہ خواتین سندھ کی صدر شگفتہ جمانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کیا۔سابق صدر نے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی کارگردگی کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں خواتین کا اہم کردار ہوگا۔پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، میں موجود ہوں۔ پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور تیاریوں کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔سابق صدر مملکت سے زرداری ہاؤس میں دوسرے روز بھی کارکنان کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔

آصف علی زرداری کے ہمراہ میر منور تالپور، حاجی علی حسن زرداری، طارق آرائیں، غلام قادر چانڈیو اور ستار کیریو، عاشق زرداری ودیگر بھی موجود تھے۔

صدر آصف علی زرداری کو کارکنان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات سے متعلق تجاویز اور آرا دی گئیں۔انہوں نے کارکنان کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے کارکنان کی تجاویز کو بغور سنا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی سیاست کرتی ہے، ہماری طاقت عوام کا ہم پر اعتماد ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے ہر ضلع، تحصیل سے یونین کونسل کی سطح تک پی پی پی کے جیالے بھٹوازم کے نظریئے سے جڑے ہوئے ہیں۔
اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں پی پی پی ضلع ملیر کے سینئر نائب صدر عدیل اختر شیخ نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے چیئرمین کو ضلع کی سیاسی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی۔ اسی طرح بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں پی پی پی رہنما اویس شاہ، مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر ملکی صورت حال سمیت دیگر سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف 3دن جیل میں رہ کر ضمانت کے بعد آتے تو امیج آسمان کی طرف جاتا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv