Social

یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم افراد کو واپس بھجوانے کی تیاری مکمل،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

لاہور (نیوزڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو واپس بھجوانے کیلئے تیاری مکمل کرلی گئی ہے، اس حوالے سے آئی جی پولیس کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں غیرقانونی طور پر غیرملکیوں کی واپسی کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، پنجاب میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے انخلاء کیلئے آئی جی پولیس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی، غیرقانونی طور پر مقیم افراد کی مدد کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
پنجاب میں غیرقانونی طور پر رہنے والے کسی بھی غیرملکی سے نرمی نہیں برتی جائے گی، غیرقانونی طور پر مقیم افراد خود اپنے ممالک میں چلے جائیں ،یکم نومبر سے غیرقانونی غیرملکیوں کو واپس بھجوانے کیلئے تمام اقدامات کرلئے گئے ہیں، غیرقانونی مقیم افراد کیلئے مختلف اضلاع میں ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔

مزید برآں وفاقی حکومت نے غیرقانونی غیرملکیوں کی واپسی کے منصوبے پر عملدرآمد کی تیاری شروع کردی۔

وزارت داخلہ نے فارنرز ایکٹ 1946ء کی سیکشن 3 کے تحت تمام اداروں کو کاروائی کا حکم دے دیا ہے، جس کے تحت انتظامیہ، پولیس، پراسیکیوشن، جیل حکام کو غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف کاروائی کا اختیار دے دیا گیا، یکم نومبر سے اداروں کو تمام غیرقانونی غیرملکیوں کو گرفتار، نظربند اور بےدخل کرنے کا اختیار ہوگا۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف کاروائی کا اختیار ہوگا، ویزہ ختم ہونے کے بعد زائد قیام کرنے والے غیرملکیوں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کے انخلاء کی ڈیڈلائن آگے نہیں بڑھے گی بلکہ یکم نومبر کے بعد جامع آپریشن ہوگا، غیر قانونی تارکین وطن کی پاکستان سے رضاکارانہ واپسی کے لیے مہلت باقی ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنےکی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جو آگے نہیں بڑھائی جائے گی اور یکم نومبر کے بعد غیر قانونی طورپر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے لئے جامع آپریشن ہوگا، تمام غیر ملکیوں کے انخلا میں دو سے تین ماہ لگیں گے، 15 سے 20 ہزار غیرملکی پناہ گزین رضاکارانہ طور پر پاکستان سے جا چکے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv