Social

عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات کی تفصیل سامنے آ گئیں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات کی تفصیل سامنے آ گئی۔جیو نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو جیل میں 10 ٹی وی چینل دکھائے جاتے ہیں، ہر گھنٹے بعد چینل تبدیل کر دیا جاتا ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی کو بیڈ، میٹرس اور اخبار کی سہولت بھی دی گئی۔ورزش کرنے کے لیے سائیکل اور لوہے کا راڈ بھی لگایا گیا ہے۔
جیل میں واک کرنے کے لیے 20 فٹ کا صحن بھی موجود ہے،کھانا پکانے کے لیے باورچی بھی دیا گیا ہے۔قیدیوں کے لیے بنایا جانے والا کھانا عمران خان کو نہیں دیا جاتا۔جیل میں بنایا جانے والا کھانا ہی علیحدہ بنا کر دیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 5 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔

سیشن عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر فوری تعمیل کا حکم دیا تھا۔

لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پولیس کی بھاری نفری پہنچی تھی اور عمران خان کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کی ایک تصویر منظرعام پر آئی تھی جس میں انہیں گاڑی کے اندر ایک پولیس آفیسر کے ہمراہ دیکھا جا سکتا تھا۔عمران خان کو بعدازاں اٹک جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔ 26 ستمبر کو عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس ٹیم سخت سکیورٹی میں عمران خان کو لے کر اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔5 اگست کے بعد سے عمران خان کی کوئی تصویر سامنے نہیں آئی تھی۔وکلاء کی جانب سے متعدد بار عمران خان کو مختلف کیسز میں عدالت پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عمران خان کو عدالت پیش نہیں کیا گیا اور اب سائفر کیس میں ان کا ٹرائل جیل کے اندر ہی جاری ہے۔
پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ مخالفین عمران خان کی تصویر سے ڈرتے ہیں اسی لیے انہیں سامنے نہیں لایا جا رہا۔تاہم آج عمران خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جسے اب سے پہلے نہیں دیکھا گیا۔یہ تصویر اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار نے عمران خان کے ساتھ بنائی ہوئی ہے۔تصویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر اُس وقت کی ہے جب عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔
کیونکہ گرفتاری سے قبل جب بھی عمران خان عدالت پیش ہوتے تھے وہ اپنی ذاتی سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ ہوتے تھے۔پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کا حصہ علی اعجاز بٹر نے یہ تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جب اٹک جیل سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیا گیا تو بکتر بند گاڑی میں اسلام آباد پولیس کے آفیسر نے یہ خان صاحب کے ساتھ سیلفی لی تھی ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv