Social

پی ٹی آئی نے اعظم سواتی کی بجائے قانون دان علی ظفر پارلیمانی لیڈر مقرر

لاہور (نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے سینیٹ میں اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کر دیا ۔ پی ٹی آئی نے اعظم سواتی کی بجائے قانون دان علی ظفر کو اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے علی ظفر کو اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کیے جانے کا سرکلر جاری کر دیا۔یہاں واضح رہے کہ سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے متنازع ٹویٹس پر درج دو مقدمات میں طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دے دیا تھا۔
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی متنازع ٹویٹس کے کیس میں مسلسل عدم حاضری پر انہیں اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ اعظم سواتی جہاں نظر آئیں، گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے دونوں مقدمات میں اشتہاری قرار دیا۔واضح رہے کہ اعظم سواتی کی مسلسل عدم حاضری کے باعث عدالت نے ضمانتیں خارج کر دی تھیں۔

اس سے قبل سپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ اعظم سواتی پر سرکاری افسران کے خلاف متنازع ٹویٹس کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عدالت نے کہیں بھی نظر آنے پر ایف آئی اے کو اعظم سواتی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ 20 جون کو اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرنے کا حکم دیاتھا۔ منگل کو اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی کے باعث اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا حکم دیا گیا۔ا،ایف آئی اے نے اعظم سواتی کی دونوں رہائشگاہ پر وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی،اعظم سواتی کو فردجرم عائد کرنے کے لیے آج اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے طلب کررکھاتھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv