
ڈیرہ اسماعیل خان (نیوزڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں تانگ اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی بھی آوازیں سنی گئیں۔پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔زخمیوں ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے۔تاحال دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔اس صورتحال کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہو گئی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
Comments