Social

ملک بھر میں9 نومبراقبال ڈے پرعام تعطیل کا اعلان، نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔وفاقی حکومت نے یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ 9 نومبر بروز جمعرات کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ کابینہ ڈویژن نے اقبال ڈے کی چھٹی کو نوٹیفکیشن جاری کردیا۔9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش منایا جائے گا۔
اس کے علاوہ علامہ محمد اقبال کی شخصیت کے حوالے سے مختلف پروگراموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں نجی اور سرکاری سطح پر مختلف تقریبات اور پروگرام تشکیل دئیے جائیں گے۔اس موقع پر سیمینارز، کانفرنسز، مذاکرے، مباحثے، تقریری مقابلےاور بیت بازی کے پروگرام بھی منعقد ہوں گے، جن میں تحریک پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے خدمات پر عظیم فلسفی شاعر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اقبال ڈے پر مضمون نویسی کے مقابلے، عظیم ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی زندگی اور افکار پر سیمینار، عظیم شاعر کی زندگی سے سیکھے گئے قائدانہ اسباق پر ورکشاپس اور تقاریر کے کومپیٹیشنز ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی زندگی پرکوئز اور پوسٹر مقابلے بھی انعقاد کئے جائیں گے۔ملک بھر کی طرح علامہ اقبال کی پیدائش کے شہر سیالکوٹ میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم پیدائش جوش و جذبہ سے منایا جائے گاَ، یوم ولادت کا کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب 9 نومبر صبح 11 بجے منعقد ہوگی،گذشتہ سال ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کے زیر اہتمام ہفتہ اقبال کے سلسلہ میں "اقبال نائٹ" کا انعقاد کیا گیا تھا۔
ملک بھر سے نامور فنکاروں نے کلام اقبال پیش کیا ،جبکہ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کو لیجنڈ آف سیالکوٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مفکر پاکستان، حکیم الامت، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کا 146واں یوم ولادت فیصل آباد میں بھی بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔۔ یوم اقبال پر آزاد کشمیر گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی ،علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بھی شاعر مشرق کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کے زندگی، افکار اور نظریات کو خصوصی طور پر اجاگر کیا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv