Social

سکیورٹی فورسز کا خیبرایجنسی میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اور 3 فوجی جوان بھی شہید

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز کا تیراہ میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی کردیئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا تھا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران تین دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی کردیئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اور تین فوجی جوان جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید فوجی جوانوں میں نائیک خوش دل خان، نائیک رفیق خان، لانس نائیک عبدالقادر شامل ہیں، سکیورٹی کے چاروں اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کا تعلق اسلام آباد سے تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv