Social

نگران وزیراعظم کا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایپکس پر جاری ٹویٹ میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ آج وزارت داخلہ اسلام آباد کی انتظامیہ اور آئی جی سے میٹنگ ہوئی۔ تعلیمی اداروں میں نشے کے کاروبار کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی ذاتی طور پر اس کی نگرانی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل اور پاکستان کے مستقبل کی تباہی کے درپے ہیں، ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے احکامات کے مطابق اسلام آباد پولیس اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ساتھ مل کر اسلام آباد کے تمام چھوٹے بڑے تعلیمی اداروں کی موثر نگرانی کی جائے گی اور نشہ کی لعنت کو اسلام آباد سے جڑ سے اکھاڑا جائے گا۔

مزید برآں ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں نگران وزیر داخلہ کو ڈی ائی جی ایسٹ زون غلام ازفر میسر کی جانب سے ایسٹ زون کراچی کی مکمل بریفنگ دی گئی، بریفنگ کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ بریفنگ میں ایسٹ زون کے تمام اضلاع کے ایس ایس پی ایس پی ، اے ایس پی اور ڈی ایس پی ایڈمن ایسٹ زون نے شرکت کی ۔ ڈی ائی جی نے ایسٹ زون کے بارے میں بریفنگ دی جس میں تمام اضلاع انویسٹیگیشن اور سب ڈویژن کے بارے میں تمام مکمل تفصیلات سے نگران وزیر داخلہ صاحب کو اگاہی دی ۔
نگران وزیر داخلہ نے نہایت ہی سنجیدگی اور تفصیل سے مکمل اگاہی لی ۔ڈی آئی جی ایسٹ زون نے تمام تعلیمی اداروں اور ہسپتال کی عمارتوں اور تعداد کی مکمل طور پر معلومات فراہم کی ۔پولیس کے شہدا اور زخمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ۔موجودہ افغان پالیسی کے مطابق کاروائی کی تفصیل بھی بتائی گئی اس کے علاوہ دوسرے غیر ملکیوں کے بارے میں بھی معلومات جناب وزیر داخلہ کو فراہم کی گئی ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv