Social

فلسطینیوں پرایٹم بم حملہ کی اسرائیلی دھمکی، علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان نے اسرائیلی وزیر کے فلسطینیوں پر ایٹم بم حملے کی دھمکی کو علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ فلسطینیوں پر ایٹم بم کے ممکنہ استعمال کے اسرائیلی وزیر دفاع کے بیان پر ہمیں تشویش ہے،یہ بیان فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کا وجود مٹانے کے عزائم کا اظہار ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی وزیر کا بیان علاقائی سلامتی اور امن کیلئے خطرہ ہے۔واضح رہے کہ صہیونی وزیر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دھمکی دی کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا بھی ایک آپشن ہے جس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قومی ورثہ کے وزیر کو تاحکم ثانی حکومتی اجلاسوں میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔
اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv