Social

سموگ کی صورتحال، پنجاب حکومت کا جمعہ اور ہفتہ چھٹی کا اعلان۔ذرائع پنجاب حکومت

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے جمعہ اور ہفتے کو چھٹی کا اعلان کر دیا۔ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ فیصلہ فضائی آلودھی بڑھنے کے پیش نظر کیا گیا ۔ جمعرات سے اتوار تک تمام سرکاری ادارے و تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
وفاقی حکومت کے احکامات کی تعمیل میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبرکو صوبہ بھر میں عام تعطیل ہو گی۔قبل ازیں کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت انسداد سموگ اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔ ترجمان کے مطابق کمشنر لاہور نے انسداد سموگ میں مزید تیزی کی ہدایات جاری کیں- انہوں نے محکمہ ماحولیات کو سرکاری پراجیکٹس پر پانی چھڑکاو نہ ہونے پر چالان کرنے کا حکم دے دیا۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام سرکاری ایجنسیز عمارتی ملبہ کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائیں ورنہ مقدمہ درج ہوگا۔ سموگ شکایات و اطلاعات کیلئے ہیلپ لائن نمبر اور سوشل میڈیا اکاونٹس پبلک کردیئے گئے ہیں جبکہ تمام محکموں کی جانب سے شہر بھر میں انسداد سموگ آگاہی اور شکایات ازالے کیلئے رابطہ نمبرز آویزاں ہوگئے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ محمود بوٹی ایریا میں 12ٹیمیں صنعتی یونٹس کی چیکنگ کررہی ہیں مزید 128صنعتی یونٹس نے ایمشن کنٹرول سسٹم فعال کرلئے ہیں۔
لاہور تا شیخوپورہ و ننکانہ صاحب موٹروے پر سکواڈز نے گشت شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکسائز کی 7 بائیک ٹیمز اور 7جگہوں پر جنرل ہولڈ اپ کے تحت دھواں دینے والی گاڑیوں کو چیک کررہی ہیں۔ محکمہ ماحولیات جس صنعتی یونٹ کو سیل کریگا۔ اس کو ڈی سیل صرف عدالت کے حکم سے کیا جائیگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ جو صنعتی یونٹ خلاف ورزی پر سیل ہونے کے بعد خود ڈی سیل کرتا ہے اس کو مسمار کردیا جائیگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv