
راولپنڈی (نیوزڈیسک) اڈیالہ جیل کے قریب سے سڑک پر بیگ سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد ہوائی۔اڈیالہ جیل کے قریب سے برآمد ہوئے بیگ سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکوارڈ کی ٹیم نے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جب کہ علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ۔
مزید بتایا گیا ہے کہ برآمد ہونے والا مشکوک بیگ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے سامنے ویران علاقے سے برآمد ہوا۔مشکوک بیگ کو اڈیالہ جیل کے باہر کھلی جگہ پر رکھایا گیا تھا۔یہاں واضح رہے کہ اس وقت اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قید ہیں۔اس کے علاوہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
Comments