Social

سیکورٹی فورسز کا پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

چترال (نیوزڈیسک) سیکورٹی فورسز کا پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر چترال میں پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن 7 اور 8 نومبر کی درمیانی شب کو کیا گیا۔

چترال کے سرحدی علاقے ارسون میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد زخمی اور 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv