Social

غیر قانونی افغانی،گزشتہ روز829 خاندانوں کو واپس بھجوادیا گیا

اسلام آبا د(نیوزڈیسک) غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ روز 231 گاڑیوں میں 829 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ، واپس جانے والے 5ہزار 85 افغان شہریوں میں ایک ہزار 475 مرد، ایک ہزار 420 خواتین اور 2ہزار 190 بچے شامل تھے ۔

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو دی جانے والی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد بھی غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کا محفوظ انخلاء اور باعزت طور پر اپنے وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، روزانہ ہزاروں غیر رجسٹرڈ افغان شہری بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں، بڑی تعداد میں افغان باشندے طورخم اور چمن بارڈر پر موجود ہیں جو کہ بخوشی اپنے ملک واپس جا رہے ہیں ، کے پی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لئے ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں جن میں روزمرہ کی تمام سہولیات موجود ہیں، 7 نومبر کو 5ہزار 85 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، جن میں ایک ہزار 475 مرد، ایک ہزار 420 خواتین اور 2ہزار 190 بچے شامل تھے، افغانستان روانگی کے لیی231 گاڑیوں میں 829 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے، اب تک کل 203,639 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv