Social

اسلام آباد،گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری،مزید بارشوں کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ تیز بارش کے باعث اسلام آباد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔آنے والے دنوں میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں مزید بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بارش اور ژالہ باری کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شئیر کی جا رہی ہیں۔

۔جب کہ پشاورمیں صبح سویرے سے گہرے بادل چھائے ہوئے تھے جس کے بعد وہ برس گئے اور شہر سمیت گردو نواح میں تیز بارش ہوئی ہے جس سے شہر میں آلودگی اور سموگ کا خاتمہ ہو گیا شہریوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکریہ ادا کیا،پشاور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہونے کے بعد شہریوں کے گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔

اسی طرح پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا۔چترال میں گزشتہ شب سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ درہ لواری، مڈکلشٹ، بگوشٹ، اور کالاش وادی کے بالائی علاقوں میں برف باری کی اطلاعات ہیں۔ ادھر اپرچترال کے درہ شندور، کھوت، تریچ کے بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر بھی برف باری جاری ہے۔
دوسری جانب موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہریوں نے لنڈا بازاروں کا رخ کرلیا ۔موسم سرما کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی لوگوں نے گرم ملبوسات گرم چادریں اور کوٹ سمیت دیگر اشیا کی خریداری شروع کر دی ہے اور موسم کے ساتھ ہی شہر بھر میں لنڈا بازار قائم ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث لنڈا بازار سے خریداری بھی اب مشکل ہو گئی ہے غریب ادمی کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں بازاروں سے پرانے کپڑے جوتے اور گرم ملبوسات کی خریداری بھی مشکل کر دی ہے جس کی وجہ سے اب غریب ادمی کو سردی کی شدت کو کم کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے شہریوں نے مہنگائی پر حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv