Social

بھائی کی پی ٹی آئی سے علیحدگی پر اسلم اقبال کا مؤقف ، میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا۔میاں اسلم اقبال

لاہور (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں میاں امجد اقبال کا کہنا تھاکہ مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔پی ٹی آئی نے اب تک جو راستہ اختیارکر رکھا ہے وہ ملک کی ترقی وتعمیر کے مخالف ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میرا مقصد عوام کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہے اس لیے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
میاں امجد اقبال کا مزید کہنا تھاکہ اپنے بھائی میاں اسلم اقبال کی جگہ پی پی 171 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لوں گا۔ تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بھائی امجد اقبال کے سیاسی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں۔

تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا۔

جہاں تک میرے بھائی میاں امجد اقبال کا تعلق ہے تین ہقتہ پہلے انہیں اغوا کیا گیا اور انکا ویڈیو بیان اور تحریری بیان لیا گیا

مجھے کوئی اعتراض نہیں البتہ ہر کسی کو اپنی رائے اور سیاست کا حق حاصل ہے ۔میں ان کو نئے انداز میں سیاست پر گڈ لک کہتا ہوں۔ میں اپنے حلقے کے عوام کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہوں اور رہوں گا۔
زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے میرے خلاف بے بنیاد الزامات اور بائیس جھوٹے مقدمات کیے گئے جبکہ میں 7 مئی سے اپنے نجی کام کے سلسے میں لاہور سے باہر تھا جسکی تفصیلات پہلے بتا چکا ہوں۔ اسلم اقبال نے مزید کہا کہ کچھ یوٹیوبرز میرے متعلق جھوٹی خبر چلا رہے ہے ۔ ان سے گزارش ہے کہ میاں امجد اقبال کا ویڈیو بیان غور سے سنے اور انپی ٹویٹ کی تصحیح کرے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv