Social

عثمان بزدار اب فارغ ہے عمران خان کو چاہیئے اسے شوکت خانم کا ہیڈ بنا دیں، مراد راس

لاہور (نیوزڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماء مراد راس نے طنزیہ مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار اب فارغ ہے عمران خان کو چاہیئے اسے شوکت خانم کا ہیڈ بنا دیں، اگر ایک ہفتے میں شوکت خانم کو تباہ نہ کردے تو میرا نام بدل دیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال پہلے حکومت بنی تو ایک آدمی عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا جس کو کوئی جانتا بھی نہیں تھا، ہمارے لیے کابینہ میں کام کروانا بہت مشکل ہوگیا تھا، میں نے عمران خان کو بتایا تھا یہ چیزیں غلط ہیں اس دن سے عثمان بزدار میرے خلاف زیادہ ہوگیا تھا، عثمان بزدار کو اس لیے وزیراعلی رکھا گیا کہ اس کے گھر پانی بجلی نہیں آرہا تھا، عثمان بزدار کے باپ ایم پی اے رہ چکے ہیں اگر وہ اپنے گھر کو ٹھیک نہیں کرسکے تو ان سے پوچھنا چاہیئے تھا۔

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلا غلط فیصلہ قومی اسمبلی سے استعفی دینا دوسرا صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنا تھا، سب کو پتہ ہے کون پارٹی کو کس طرف لے جارہا تھا، ہم تو پانچ چھ ماہ سے زمان پارک جا ہی نہیں رہے تھے ہمارا داخلہ بند تھا، جو فیصلے تحریک انصاف میں ہوئے اور دیکھے اس کی وجہ سے آج لوگ فیصلہ کرتے جارہے ہیں کہ پی ٹی آئی میں رہنا ہے یا نہیں، ایک لمبی جدوجہد چل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سب سمجھتے ہیں کہ پارٹی بدل لی ہے تو نظریہ بھی بدل گیا لیکن ہمارا نظریہ وہی ہے جس کے لیے تحریک انصاف میں جدوجہد کی تھی، اس لیے الیکشن پوری جدوجہد کے ساتھ لڑیں گے، جہانگیر ترین اور علیم خان نے روڈ میپ دے دیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv