Social

چین اور سعودی عرب نے کہا ہے اگر ایسا صادق و امین دوبارہ اقتدار میں آیا تو ہماری توبہ، مولانا فضل الرحمان

مری (نیوزڈیسک) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی پاکستان کو کمزور کرنے کا ایجنڈا رکھنے والی حکومت کے سبب آئی، پاکستان دیوالیہ ہونے کی دہائی پر تھا تو سب کی آنکھیں کھلی کہ یہ فتنہ ہے۔ مری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کہتے ہیں کہ اگر ایسا صادق و امین دوبارہ اقتدار میں آیا تو ہماری توبہ اور پیسہ بھی نہیں لگائیں گے۔
جلسے میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، دنیا سمجھتی رہی شاید نظریاتی سیاست ختم ہو چکی ہے باتیں ہو رہی تھیں مغرب کا سرمایہ دارانہ نظام فتح حاصل کر چکا ہے، یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ اب ہمیں مغرب کے ایجنڈے کے تابع رہنا ہے، ہم نے خطے اور پاکستان میں اس نظریاتی چیلنج کو قبول کیا اور میدان میں رہے، امریکا، مغربی طاقت یا صیہونی قوت ہو سب کو ہم نے شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام 100 سالہ تاریخ رکھتی ہے ہماری پشت پر قربانیاں ہیں، ہم نے ہتھیار نہیں ڈالے افغانستان میں روس آیا تو لوگوں نے ہتھیار اٹھایا، افغانستان میں امریکا آیا تو لوگوں نے انہیں باہر نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی پاکستان کو کمزور کرنے کا ایجنڈا رکھنے والی حکومت کے سبب آئی، پاکستان دیوالیہ ہونے کی دہائی پر تھا تو سب کی آنکھیں کھلی کہ یہ فتنہ ہے، پہلے ہم کہتے تھے اور آج سب کہتے ہیں کہ وہ بیرونی ایجنڈے پر تھے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمیں بہت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، اب ماضی کی لکیروں کی پیروی کے بجائے نئے زاویے کے ساتھ مستقبل کی تعمیر کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا خود کو سپر طاقت سمجھتا ہے تو احمق ہے۔ اگر ہم بھی امریکا کو سپر طاقت سمجھتے ہیں تو احمق ہیں، فلسطین میں ہماری مائیں اور بہنیں شہید ہوئی ہیں، فلسطین میں بزدل چھوٹے بچوں اور عورتوں پر بمباری کرتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطین والے ہمارے بھائی ہیں، پوری امت مسلمہ ان کے ساتھ کھڑی ہو۔ پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہوئے، امریکا، برطانیہ، فرانس میں بھی فلسطینی عوام پر ظلم کیخلاف مظاہرے ہوئے، جنگ کے بھی اصول ہوتے ہیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں روس امریکا کو باہر نکالا گیا۔ امریکا، مغربی دنیا بحری بیڑے لا کر حمایت کر سکتے ہیں تو مسلمان برادری کو کیا سانپ سونگھ گیا ہی مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ میں نے کسی کی پروا نہیں کی۔
وطن عزیز کی نمائندگی کرتے ہوئے حماس قیادت سے ملاقات کی۔ حماس قیادت سے ملاقات میں واضح کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ فلسطین کے ساتھ ہے۔ حماس نے بھی وضاحت سے کہا کہ دنیا میں ہماری امید پاکستان ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ میں جو مؤقف دیا اس کی قدر کرتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv