Social

فرحت شہزادی کا اثاثوں سے متعلق بے بنیاد الزامات پر عطاء تارڑ کو 5ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

لاہور (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ ، سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے نے اپنے اثاثوں سے متعلق من گھڑت اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا اللہ تارڑ کو 5 ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا۔

فرحت شہزادی کی جانب سے ارسال کیے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میرے تمام اثاثے ڈکلئیرڈ ہیں، عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں اثاثوں کے حوالے سے من گھڑت الزامات لگائے، انہوں نے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کر کے ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی۔

لیگل نوٹس میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل مسلم لیگ (ن) سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہرت متاثر کرنے پر عطا تارڑ پانچ ارب ہرجانہ ادا کریں اور پریس کانفرنس کر کے سات دن کے اندر غیر مشروط معافی مانگیں۔فرح خان کی جانب سے اپنے وکیل کے توسط سے ارسال کیے گئے قانونی نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر عطا تارڑ نے معافی اور ہرجانہ ادا نہ کیا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔یاد رہے کہ فرحت شہزادی کی جانب سے چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی نوٹسز ارسال کیے گئے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv