Social

سائفر کیس، عمران خان پر لگی دفعات میں سزا عمر قید یا سزائے موت ہے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفرکیس میں پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے دس صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا کہ جرم پر اُکسانے ، جرم کی سازش یا معانت کرنے والے کو مرکزی جرم کرنے کی طرح ہی دیکھا جائے گا۔
عمران خان پر لگی دفعات میں سزا عمر قید یا سزائے موت ہے۔شاہ محمود کو بھی اس تناظر میں دیکھا جائے گا۔بلاشبہ ضمانت سزا روکنا نہیں۔تفصیلی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عدالت ضمانت مسترد کرکے ہدایت کرتی ہے کہ ٹرائل 4 ہفتے میں مکمل کیا جائے۔15نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے سائفر کیس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

بدھ کے روزعدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت مسترد کرنے کا حکم سنایا۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 8 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔جب کہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع قانونی ٹیم نے بتایاکہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت آئندہ ہفتے دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
شاہ محمود قریشی کی لیگل ٹیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقل کا انتظار کر رہی ہے۔ فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی ملتے ہی سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی جائے گی، سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پہلے ہی ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv