Social

ڈیفنس کار حادثہ، عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس کار حادثے کے مقدمے میں گرفتار ملزم افنان شفقت کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ واقعہ افسوسناک ہے حق اور میرٹ پر تفتیش ہونی چاہیئے تاکہ سچ سب کے سامنے آئے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے سماعت کی۔
ہفتہ کو پولیس نے ڈیفنس کار حادثے کے ملزم افنان شفقت کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرکے انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی عمر کا تعین کرنے کے حوالے سے ٹیسٹ کرانا ہے اور مقدمے کی تفتیش کرنی ہے، چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تاحال پولیس نے مقدمے کی تفتیش نہیں کی، حقائق سامنے لانے کے لیے جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔

دوران سماعت ملزم کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ملزم افنان کم عمر ہے اس کا ٹرائل جیونائل کورٹ میں ہونا ہے ہم خود تسلیم کرتے ہیں کہ حادثہ سرزد ہوا ہے جس پر افسوس ہے۔ جن گاڑیوں کے درمیان حادثہ ہوا وہ پولیس کے قبضے میں ہیں، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات نہیں بنتی ۔عدالت نے ملزم کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو آپ باتیں کررہے ہیں وہ ٹرائل کی ہیں ، سچ سب کے سامنے آنا چاہیے۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کی شکایت پر تفتیشی افسر کو کہا کہ ملزم کو ہراساں نا کیا جائے، تفتیش میرٹ پرہونی چاہیے۔ عدالت نے پانچ روز کے لیے ملزم افنان کو پولیس کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv