
گجرانوالہ (نیوزڈیسک) ملازم نے ڈانٹنے پر تاجر سے دل دہلا دینے والا انتقام لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر تھانہ سول لائن کی حدود میں ایک شخص نے محمد مشتاق نامی تاجر کو ذاتی رنجش کی بنا پر اغوا کرکے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق لاپتہ تاجر کی لاش آج سوئی گیس روڈ سے مل گئی۔
پولیس حکام تاجر کو چار دن قبل اس ملازم علی نے اغوا کیا تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ سول لائن میں درج کروائی گئی تھی۔پولیس کی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مشتاق نے اپنے ملازم کو کام نہ کرنے پر ڈانٹ دیا تھا جس پر اس نے اپنے مالک کو اغوا کرکے قتل کر دیا۔ملزم نے لاش بھی نہر کنارے پھینک دی تھی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ادھر رائے ونڈ میں جعلی پولیس کا روپ دھار کر تاجروں سے پیسے بٹورنے والے دو ملزمان اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ رائے ونڈ پولیس کا اطلاع ملی کہ 2 نوسرباز خلیل اور عارف پولیس کی وردی پہن کر شہر اور گردونواح میں سادہ لوح دکانداروں سے پیسے ہتھیا نے کیساتھ ہوٹل سے مفت کھانا کھاتے ہیں ،اے ایس پی شاہ رخ نے نوسرباز وں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان خلیل اور عارف کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اے ایس پی رائے ونڈ کا کہنا ہے کہ پولیس کی وردی کا تقدس پامال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے۔
دوسری جانب فیصل آباد خون سفید ہو گیا چچا نے بیٹے کی ساتھ مل کر اپنے بھتیجے کو قتل کر دیا۔باپ بیٹے نے جائیداد کے تنازعہ پر احسان الحق کو تشدد کا نشانہ بنایا احسان الحق تشدد سے زخمی ہو گیا۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔ فیصل آباد تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے لطیف چوک میں جائیداد کے تنازعہ پر محمد خان اؤر اس کے بیٹے شہریار خان نیاحسان الحق پر تشدد کیا ایس ایچ او علی اکرام انوسٹیگیشن انچارج جمشید قمر سرکل ایس پی سرکل کوتوالی ڈی ایس پی مصروف تفشیش جاری۔ملزمان قتل کی واردات کے بعد موقع سے فرار۔جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
Comments