
راولپنڈی (نیوزڈیسک) پ اک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر آئی ای ڈی حملہ کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر آئی ای ڈی حملہ ہوا ہے، آئی ای ڈی دھماکے میں 2 جوان شہید ہوگئے، دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں میں لانس نائیک احسن بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لانس نائیک احسن بادشاہ کی عمر 33 سال اور ان کا تعلق کرک سے تھا، شہید لانس نائیک ساجد حسین کی عمر 30 سال اور تعلق کرم سے تھا۔
Comments