Social

مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں ، ادارہ شماریات

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہو کر 41.13 فیصد کی سطح پر آ گئی، ایک ہفتے میں سبزیاں، مرغی اور دالوں سمیت 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایک ہفتے میں 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 21 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح کمی کے بعد اکتالیس اعشاریہ تیرہ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مہنگائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں اٹھارہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ بارہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں لہسن فی کلو 26 روپے، پیاز کی فی کلو قیمت میں 3 روپے، زندہ مرغی فی کلو 6 روپے مہنگی ہوئی۔

دال مسور 3 روپے، دال مونگ، دال چنا ایک ایک روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 16 روہے ، آگ جلانے والی لکڑی 6 روپے، ماچس کی ڈبیہ، سرسوں کا تیل اور آلو بھی مہنگے ہوگئے ہیں۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 9 روپے، ویجیٹبل گھی 2.5 کلو 20 روپے، انڈے فی درجن 2 روپے، کھلا دودھ ایک روپے سستا ہوا ہے۔ سگریٹ، چینی اور کیلے بھی سستے ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب میڈیا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کا تعین 15 روز کی بجائے 7 روز بعد کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈز سے 5 روز میں تجاویز طلب کرلی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے سات دنوں بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کا تعین کرنے کو مسترد کردیا ہے۔ چئیرمین ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت کو 15 دنوں کی بجائے 30 دن بعد قیمتوں کے تعین کی تجویز دی تھی لیکن حکومت اب سات دنوں بعد تعین کرنے کا پلان بنا رہی ہے، ایسوسی ایشن اس کو مسترد کرتی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر ہفتے بعد نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ اس طرح قیمتوں کے تعین سے پیٹرول پمپس ڈائی ہوجائیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv