
اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ میں 190 ملین پائونڈز کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت کیلئے اپیل دائر کر دی ہے۔ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں ضمانت بحالی کیلئے اپیل دائر کی گئی ہے۔
دائر درخواست میں عدالت عظمی سے استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو کالعدم قرار دے کر ضمانت بحال کی جائے۔ واضح رہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں گرفتار تھے اور ٹرائل کورٹ نے ان کی عدم حاضری پر ضمانت خارج کر دی تھی۔ بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت خارج کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلہ کو برقرار رکھا جس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔
Comments