
اسلام آباد(نیوزڈیسک) قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کے چیئرمین علامہ ابتسام الہٰی ظہیر نے وفد کے ہمراہ امام کعبہ شیخ صالح حمید سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عالم اسلام اور پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ امام کعبہ نے اس موقع پر پاکستانی قوم سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برادر اسلامی ملک کے باشندے اسلام اور شعائر اسلام سے محبت کرنے والے ہیں اس لیے اہل عرب کے دلوں میں بھی انکی قدر موجود ہے۔
علامہ ابتسام الہٰی نے ظہیر نے کہا امام کعبہ کی پاکستان تشریف آوری یقیناً اہل پاکستان کیلئے خوشی کا باعث ہے اور ایل پاکستان حرمین شریفین سے آنے والے کسی بھی امام کو انتہائی قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ امام کعبہ اور چیئرمین موومنٹ نے فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا ۔
ابتسام الہٰی ظہیر نے کہا کہ مسلمانوں کو علم کے فروغ کیلئے اپنے آپکو وقف رکھنا چاہیے اور علم سے مسلح ہوکر دنیاوی چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
علامہ ابتسام الہٰی نے کہا کہ علم کے حصول کیلئے پاکستان کے علماء بھی اپنی استعداد کے مطابق جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودیہ کے باہمی تعلقات کیلئے دونوں ملکوں کے علماء کو بھی توجہ دلائی گئی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو برادر اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی کو بڑھانے کیلئے بھرپور طریقے سے استعمال کریں-
Comments