
لاہور (نیوزڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شہبازشریف سمیت دیگر کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے قرار دیا کہ آشیانہ اقبال ریفرنس میں ملزمان پر الزامات ثابت نہیں ہوئے ، احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین نے 59 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ نئے چیئرمین تعینات ہونے کے بعد سپلیمنٹری رپورٹ کے مطابق یہ ریفرنس کسی بھی ملزم کے خلاف ٹرائل کا نہیں ہے۔
سپلیمنٹری رپورٹ کے مطابق اس پراجیکٹ میں حکومتی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا گیا،نیب کی سپلیمنٹری رپورٹ کے مطابق کسی بھی ملزم کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے،عدالت کی جانب سے شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں کو منظور کیا جاتا ہے،عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کو ان الزامات سے بری کرتی ہے۔
Comments