Social

پاک فوج نے فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں دو ریٹائرڈ فوجی افسران کو سزا سنا دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاک فوج نے فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں دو ریٹائرڈ افسران میجر (ریٹائرڈ) عادل فاروق راجہ اور کیپٹن (ریٹائرڈ) حیدر رضا مہدی کو سزا سنا دی ۔

ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فرائض کی انجام دہی اور جاسوسی سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کی دفعات کی خلاف ورزی اور ریاست کے تحفظ اور مفاد کے لیے منفی کام کرنے پر پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل (ایف جی سی ایم) کے ذریعے سزا سنائی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مجاز دائرہ اختیار کی عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو دونوں افراد کو مناسب عدالتی عمل کے ذریعے مجرم قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنایا جس کے مطابق میجر (ریٹائرڈ) عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت جبکہ کیپٹن (ریٹائرڈ) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ سزا کے مطابق 21 نومبر 2023 کو دونوں افسران کے رینک ضبط کر لیے گئے ہیں۔
اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv