Social

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی‘ 6 ا فراد جاں بحق

کراچی (نیوزڈیسک) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی مکی راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 6 ا فراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا یہ افسوسنات کراچی میں راشد منہاس روڈ پر قائم شاپنگ سینٹر میں پیش آیا جہاں آگ لگنے کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، فائراینڈ ریسکیو کمانڈر نے بتایا کہ آگ بجھانے کیلئے ریسکیو اور دیگر ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ہسپتال میں اس وقت زیرِعلاج دم گھٹنے سے زخمی ہونے والے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ آگ عمارت کے چوتھے فلور پر لگی جو تیزی سے پھیلی اور بالائی منزل پردھواں زیادہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا رہا، 8 فائر ٹینڈرز اور 2 سنارکل کی مدد سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ عمارت میں پھنسے 30 سے 35 افراد کو نکال لیا گیا، عمارت کے پچھلے حصے سے 2افرادکواسنارکل کی مدد سے ریسکیوکیا گیا تاہم خدشہ ہے کہ عمارت میں مزید افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ چھت پر رکھے جنریٹر کی وجہ سے لگی، آگ کی وجہ سے درجنوں دکانیں بھی جل گئی ہیں، فائر وہیکل کو پانی پہنچانے کے لیے دو باؤزر بھی مصروف عمل ہیں، عمارت کے کچھ حصوں میں ابھی تک آگ لگی ہوئی ہے، کچھ حصوں میں آگ پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے، ایک فلور پر کولنگ کا عمل بھی جاری ہے، آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کثیر المنزلہ مال اور اطراف کی عمارتوں کی بجلی معطل کردی گئی۔
فائر بریگیڈ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ عمارت میں آگ بجھانے کے آلات بھی ہیں، عمارت میں دھوئیں کے اخراج کا کوئی راستہ بھی نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ عمارت میں دھواں بھر جانے سے امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا ہے اور امدادی کام کے دوران ایک ریسکیو اہلکار بھی زخمی ہوا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv