Social

ملک میں آئندہ عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دائر، سکیورٹی صورتحال نازک ہے۔ الیکشن کمیشن میں دائر درخواست کا متن

سلام آباد (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک میں آئندہ عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں ایڈوکیٹ فاطمہ نذر کی جانب سے درخواست جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات ملتوی کیے جائیں کیوں کہ عام انتخابات کی تاریخ دئیے جانے کے بعد سے بلوچستان میں سیکورٹی صورتحال نازک ہے اور موجودہ صورتحال میں مطلوبہ ٹرن آوٹ ملنا ممکن نہیں ہے۔
درخواست کا متن ہے کہ مکران ڈویژن میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، دیہاڑی دار مزدوروں کے قتل، ٹارگٹ کلنگ، آئی ای ڈی بلاسٹ اور خودکش حملوں کی لہر بڑھی ہے، کیچ اور گوادر میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 61 دہش گردی کے واقعات میں 32 زندگیوں کے چراغ گل ہوئے، بلوچستان میں بیشتر آبادی کو آمدرافت میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کا شیڈول دسمبر کے دوسرے ہفتے میں جاری کرنے کا امکان ہے، چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، لاءونگ اور ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں حلقہ بندیوں اور الیکشن شیڈول سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جلد حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کی منظوری دی جائے گی جس کے بعد حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو کی جائے گی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عام انتخابات کا شیڈول دسمبر کے دوسرے ہفتے میں جاری کرنے کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ڈیجیٹل مردم شماری کی روشنی میں کی جانے والی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت جمعرات کو کرے گا، 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، حتمی انتخابی فہرستوں کی چھپائی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو مسلح افواج کی تعیناتی کیلئے خط ارسال کر دیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران و پولنگ سٹاف کی تربیت کیلئے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ضابطہ اخلاق کی منظوری دے گئی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد کر دیا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv