Social

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا اعلی ٰکویتی قیادت سے ملاقات کیلئے البیان محل پہنچنے پر پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

کویت سٹی(نیوزڈیسک) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا اعلیٰ کویتی قیادت سے ملاقات کیلئے البیان محل پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاگیا۔محل پہنچنے پر کویت کے اول نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ داخلہ شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح نے ان کا استقبال کیا۔

بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیرِ اعظم کو کویتی امیری گارڈ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور دونوں ملکوں کے ترانے پیش کئے گئے۔

نگران وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگران وزیرِ توانائی محمد علی، نگران وزیرِ تجارت گوہر اعجاز ، نگران وزیرِ قانون، موسمیاتی تبدیلی و آبی ذخائر احمد عرفان اسلم اورنگران وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی بھی نگران وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv