Social

نو مئی کو منظم طریقے کی سکیم تھی جس کی بنیاد پر غداری جیسی دفعات شامل کی گئیں۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن انوش مسعود

لاہور (نیوزڈیسک) ایس ایس پی انویسٹیگیشن انوش مسعود کا کہنا ہے نو مئی سے متعلق تمام کیسز کے چالان جمع کرا دیے گئے ہیں، شواہد کی بنیاد پر غداری اور عوام کو اکسانے سے متعلق دفعات تحقیقات میں لگائی گئیں۔انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نو مئی کو منظم طریقے کی سکیم تھی جس کی بنیاد پر غداری جیسی دفعات شامل کی گئی۔
ایک سول وار کی صورتحال بنا دی گئی تھی ایٹمی طاقت کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا تھا۔انوش میں سعود نے کہا کہ نو مئی کو عمران خان موقع پر موجود نہیں تھے لیکن ماسٹر مائنڈ کا پتہ چلانا ضروری تھا۔سربرا پی ٹی آئی نے کہا تھا مجھے گرفتار کیا جائے گا تو ایسے ہی حملے ہوں گے۔انوش مسعود نے کہا کہ نو مئی سے متعلق قانون پر مکمل عمل درآمد ہوگا جو کیس تیار کر کے ہم نے پیش کرنا تھا وہ کر دیا اب اس متعلق عدالت فیصلہ کرے گی۔

ایف ائی اے، پیمرا اور دیگر اداروں کی رپورٹس پر مبنی شواہد جمع کرا چکے ہیں۔ایک جرم ہوا ہے اور ہم چاہتے ہیں جو مجرم ہیں انہیں سزا ملے قبل ازیں ایس ایس پی انوسٹی گیشن انوش مسعود نے پریس کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف 9 مئی کے جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں دفعہ 120بی اور 120 اے عائد کردی گئیں۔جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی ان مقدمات میں نامزد اور شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے باٹا پور میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والی خاتون، شاہدرہ میں شہری جاوید کے اندھے قتل اور گرین ٹان سے شہری علی رضا کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔انوسٹی گیشن پولیس نے شادیوں میں معصوم بچوں کے ذریعے چوری کی وارداتیں کروانے والے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ کم عمر بچے شادی کی تقریب میں گھس کر پیسے اور زیورات چوری کرتے تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv