Social

462 ارب روپے کا کرپشن ریفرنس ،ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

کراچی (نیوزڈیسک) احتساب عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر ملزمان کی 462ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

ڈاکٹر عاصم حسین سمیت چار ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔ ملزمان صفدر، اطہر حسین، اعجاز چوہدری کی جانب سے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے چاروں ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق ملزمان پر قومی خزانے کو 462 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv